سرکار عالی

قسم کلام: اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )

معنی

١ - گورنمنٹ، حکومت۔ "بڑے بھائی سرکار عالی میں ایک ممتاز عہدے پر مامور تھے۔"      ( ١٩٧٨ء، عزیز احمد، رقص ناتمام، ١٩٢ ) ٢ - بڑا دربار، بارگاہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم۔  یہ وہ سرکار عالی ہے کہ جس سے فیض پاتے ہیں بدخشانی و طہرانی و شیرازی و بلغاری      ( ١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار، ٦٤١ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'سرکار' کے بعد کسرۂ صفت لگا کر عربی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'عالی' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٠١ء سے "الف لیلہ، سرشار" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - گورنمنٹ، حکومت۔ "بڑے بھائی سرکار عالی میں ایک ممتاز عہدے پر مامور تھے۔"      ( ١٩٧٨ء، عزیز احمد، رقص ناتمام، ١٩٢ )